منگل 15؍رجب المرجب 1444ھ7؍فروری2023ء

بھارت میں زمانہ جاہلیت کی مثال، ماں نے بیٹی کو زندہ دفن کردیا

بھارت میں ایک سنگدل ماں نے زمانہ جاہلیت میں ہونے والا انسانیت سوز عمل کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو زندہ دفن کر ڈالا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایک دن کی اس بچی کو برآمد کر کے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ دو روز زندگی کی کشمکش میں رہنے کے بعد چل بسی۔ 

پولیس کی مطابق ریاست اترپردیش کی اس خاتون کی شناخت انیتا کے نام سے ہوئی جن کے پہلے ہی دو بیٹے ہیں جن کی عمریں 14 اور 5 سال ہیں۔ 

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل پیش آئے اس واقعے سے متعلق خاتون کے شوہر راجکمار نے پولیس کو بتایا کہ وہ ایک مزدور ہے، جب وہ شام میں اپنے کام سے واپس گھر لوٹا تو بیٹی موجود نہیں تھی۔ 

بھارت میں نومولود بچی کو زندہ دفن کرنے کا ایک…

انہوں نے کہا کہ انہیں بیٹی کو غائب کرنے سے متعلق اہلیہ پر شک ہوا جس کے بعد فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ 

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ جیسے ہی راجکمار نے پولیس سے رابطہ کیا تو پولیس نے اہلیہ سے پوچھ گچھ کی جس نے بیٹی کو زندہ دفن کرنے کا اعتراف کرلیا۔ 

پولیس آفیسر نے یہ بھی بتایا کہ خاتون کی نشاندہی پر بچی کو زمین سے نکال کر فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا، جہاں وہ دو روز زندہ رہنے کے بعد دم توڑ گئی۔ 

دوسری جانب خاتون کے شوہر راجکمار نے یہ دعویٰ کیا کہ اس کی اہلیہ کی ذہنی حالت ٹھیک نہیں ہے اور وہ اس سلسلے میں علاج بھی کروارہی ہے۔ 

اس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اہلیہ کے مطابق ان کی بیٹی کالے جادو کی وجہ سے پیدا ہوئی اور جب سے وہ دنیا میں آئی تب سے عجیب و غریب حرکتیں کر رہی تھی۔ 

واضح رہے کہ پولیس نے واقعے سے متعلق قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے لیکن گرفتاری اب تک عمل میں نہ آسکی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.