ہفتہ 22؍صفر المظفر 1445ھ9؍ستمبر 2023ء

بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس،عالمی رہنماؤں کی آمد جاری

بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اطالوی وزیراعظم اور ارجنٹائن کےصدر نئی دلی پہنچ گئے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اجلاس میں غریب ممالک کے لیے قرضوں میں ریلیف، موسمیاتی تبدیلی کے خلاف اقدامات اور غذائی تحفظ بڑھانے پر بات ہوگی۔

اسپین کے صدر پیڈرو سانچیز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا جس کے باعث اب وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کے لیے بھارت نہیں جائیں گے۔

رپورٹس کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی 15 سے زائد عالمی رہنماؤں سے سائیڈ لائن پر ملاقاتیں بھی کریں گے۔

واضح رہے کہ بھارت میں 2 روزہ جی 20 سربراہی اجلاس کل سے نئی دلی میں شروع ہو رہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.