پیریکم ربیع الاول 1445ھ18؍ستمبر 2023ء

بھارت میں بھی وہی کرکٹ کھیلنی ہے جو دنیا میں کہیں اور کھیلتے ہیں، جاوید میانداد

پاکستان کے سابق کپتان اور لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے کہا ہے کہ بھارت میں بھی وہی کرکٹ کھیلنی ہے جو دنیا میں کہیں اور کھیلتے ہیں۔

جیو نیوز سے گفتگو میں جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ ہماری ٹیم ایسی نہیں ہے جس طرح وہ ہو رہی ہے، غلطیوں سے سبق سیکھنا ہوگا، کرکٹ کو سمجھنا بہت ضروری ہے۔

جاوید میانداد نے بگٹی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھنے کی تصویر شیئر کی اور ان کی تعریف بھی کی۔

جاوید میانداد نے کہا کہ بیٹرز کے نمبرز غیر ضروری طور پر نہ تبدیل ہوں، ہر کسی بیٹر کو پتہ ہے کہ فاسٹ بولر یا اسپنر کیا کر سکتا ہے۔

لیجنڈری بلے باز نے کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کو پتہ ہونا چاہیے کہ بولر کو کیسے فیس کرنا ہے۔

جاوید میانداد نے ٹیم کو مشورہ دیا کہ پریکٹس میں ممکنہ مقابلے کے حساب سے تیاری کریں، بھارت میں بھی وہی کرکٹ کھیلنی ہے جو دنیا میں کہیں اور کھیلتے ہیں۔

انکا کہنا تھا کہ آپ کو ہر کنڈیشن کے مطابق خود کو تیار کرنا ہوتا ہے، آپ پروفیشنل پلیئر ہیں، کراؤڈ کا پریشر نہ لیں، گیم پر فوکس رکھیں۔

کراچی بولی ووڈ سپر اسٹار سنجے دت پاکستانی کرکٹ ٹیم…

جاوید میانداد نے کہا کہ وکٹوں کے حساب سے اپنی اپنی تیاریاں کرنا ہوتی ہے، اگر ٹیم کچھ نہیں کر رہی تو کپتان پر کیا تنقید کریں؟

انہوں نے کپتانی سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ فیصلہ سازی کی مہارت تجربے کے ساتھ آتی ہے۔

ساتھ میں انکا یہ بھی کہنا تھا کہ ورلڈ کپ بھارت میں ہو یا کہیں اور، کرکٹ تو بدل نہیں جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.