ہفتہ 26؍ذوالحجہ 1444ھ15؍جولائی 2023ء

بھارت میں انسانی حقوق کی پامالی کیخلاف یورپی پارلیمنٹ میں قرارداد منظور

بھارت میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر یورپی پارلیمنٹ میں قرار داد منظور کرلی گئی۔ 

برسلز میں یورپی پارلیمنٹ میں منظور کی گئی قرار داد میں بھارت میں نسلی اور مذہبی تشدد کی مذمت کی گئی۔

یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکام نسلی اور مذہبی تشدد روکیں اور مذہبی اقلیتوں کو تحفظ فراہم کریں۔

بھارتی فوج کی 19 گاڑیوں اور ٹرکوں پر مشتمل قافلہ یکم جون سے پھنسا ہوا ہے۔

یورپی پارلیمنٹ کا کہنا تھا کہ بھارت میں عدم برداشت نے ریاست منی پور کے نسلی فسادات میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت میں ہندو اکثریت پسندی کو بڑھاوا دینے والی تفرقہ انگیز پالیسیوں پر تشویش ہے۔ 

یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد میں کہا گیا کہ منی پور میں حکومت نے انٹرنیٹ بند کیا اور میڈیا رپورٹنگ میں شدید رکاوٹیں ڈالیں۔ بھارتی حکام منی پور میں پُرتشدد صورتحال کی آزادانہ تحقیقات کی اجازت دیں۔ 

یورپی پارلیمنٹ کی قرار داد کے مطابق یورپی یونین اور بھارت کے درمیان تجارت اور شراکت داری کے تمام شعبوں سے انسانی حقوق کو منسلک کیا جائے۔ یورپی یونین کے رکن ممالک بھارت میں آزادی اظہار اور مذہبی آزادی کے لیےآواز اٹھاتے رہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.