بدھ6؍ربیع الثانی 1444ھ 2؍نومبر 2022ء

بھارت میں انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ، دو افراد پر بےلباس کرکے تشدد

بھارت میں انتہا پسندی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں ریاست چھتیس گڑھ میں ہجوم نے دو افراد کو بےلباس کر کے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق دونوں افراد کو مبینہ طور پر گائے کا گوشت رکھنے پر مارا پیٹا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشتعل ہجوم کی دونوں افراد کو بےلباس کر کے بیلٹ سے مارنے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی۔ 

دوسری جانب بھوپال پولیس کا کہنا ہے کہ گائے کا گوشت رکھنے کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق دونوں افراد کے پاس سے ساڑھے 33 کلوگرام گائے کا گوشت برآمد ہوا ہے، جسے معائنے کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار نرسنگھ داس اور رامنی واس کو آج عدالت میں پیش کردیا گیا ہے۔

ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے دونوں افراد پر تشدد کرنے والوں کے خلاف تحقیقات پر کچھ نہیں بتایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.