بھارت میں سرکاری افسر نے اپنا فون ڈھونڈنے کے لیے پورا ڈیم خالی کروا دیا، 1 لاکھ روپے کے فون کے لیے 21 لاکھ لیٹر پانی ضائع کر دیا۔
ریاست چھتیس گڑھ میں اختیارات کے ناجائز استعمال کے ناقابلِ یقین واقعے پر دنیا حیران رہ گئی۔
بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں تعینات سرکاری اہلکار کا سیلفی لیتے ہوئے موبائل فون ڈیم میں گر گیا تو اس نے اس نکالنے کے لیے تقریباً 21 لاکھ لیٹر پانی ڈیم سے نکلوا دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی اہلکار کو اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال پر معطل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انسپکٹر خوراک راجیش وشواس کا ایک ہفتہ قبل سیلفی لیتے ہوئے فون کھرکتہ ڈیم میں گر گیا تھا جسے پہلے تو غوطہ خوروں نے ڈھونڈنے کی کوشش کی لیکن ناکامی کے بعد انسپکٹر نے 21 مئی کو پورے ڈیم کو خشک کرنے کا حکم دے دیا۔
رپورٹس کے مطابق اس مقصد کے لیے وشواس نے ایک موٹر پمپ خریدی اور 3 دن میں ڈیم سے 21 لاکھ لیٹر سے زیادہ پانی نکال دیا۔
فوڈ انسپکٹر وشواس نے دعویٰ کیا ہے کہ فون میں خفیہ سرکاری معلومات تھیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق 32 سالہ انسپکٹر نے اپنی حرکت کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ پانی کو قریبی نہر میں نکالا گیا جس سے آس پاس کے کسانوں کو فائدہ ہو گا۔
رپورٹس کے مطابق شدید گرمی میں لاکھوں لیٹر پانی ضائع کرنے پر عوام نے اظہارِ برہمی کیا ہے۔
موبائل فون کی تلاش کے لیے ضائع کیے گئے پانی سے 1500 ایکڑ تک رقبہ سیراب کیا جا سکتا تھا۔
Comments are closed.