بھارتی ریاست منی پور میں نسلی فسادات کے سبب ریاست میں نافذ کرفیو میں 45 روز بعد نرمی کردی گئی ہے۔
گوہاٹی سے بھارتی حکام کے مطابق کرفیو میں نرمی صبح 5 بجے سے شام 5 بجے تک کی گئی ہے۔
بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ منی پور میں حالات معمول پر آنے تک سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعینات رہے گی۔
ادھر بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ منی پور میں ہندو اور عیسائی برادریوں کے درمیان فسادات 3 مئی کو شروع ہوئے تھے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور کی جھڑپوں کے باعث 115 افراد ہلاک جبکہ ایک لاکھ سے زائد بےگھر ہوئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پور میں جھڑپوں کے دوران سیکڑوں عمارتیں اور عبادت گاہیں نذرآتش کردی گئیں۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق منی پور میں 3 مئی کے بعد ریاست بھر میں انٹرنیٹ سروسز بند کر کے کرفیو نافذ کیا گیا تھا۔
Comments are closed.