بھارتی ریاست پنجاب میں بھٹنڈا ملٹری اسٹیشن میں فائرنگ سے 4 فوجی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس واقعے سے متعلق بھارتی فوج کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ علاقے کی ناکابندی کر کے سرچ آپریشن جاری ہے جبکہ دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ آور کے پاس گولہ بارود موجود ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فائرنگ کرنے والا شخص پولیس اہلکار ہے جس نے کوارٹر گارڈ سے اسلحہ چھینا تھا۔
رپورٹس کے مطابق فائرنگ ملٹری اسٹیشن کے اندر صبح 4:30 کے قریب ہوئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے مزید تفصیلات بعد میں جاری کی جائیں گی۔
Comments are closed.