بھارت میں ایک ملزم مرے ہوئے مچھروں سے بھری بوتل عدالت میں لے آیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم عدالت میں اپنے ساتھ پلاسٹک کی بوتل لایا جو مرے ہوئے مچھروں سے بھری ہوئی تھی، اس نے جیل میں اڑنے والے کیڑے مکوڑوں کے خطرے کو اجاگر کرنے کے لیے ایسا کیا۔
رپورٹس کے مطابق ملزم نے سیشن کورٹ سے جیل میں نیٹ فراہم کرنے کی درخواست کی جو مسترد کردی گئی۔
ملزم نے عدالت میں درخواست دائر کی تھی کہ جیل میں اسے نیٹ فراہم کرنے کی اجازت دی جائے۔
ملزم کی جانب سے درخواست میں کہا گیا کہ مجھے سال 2020ء میں جیل بھیجا گیا، اس وقت مجھے نیٹ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی تھی تاہم اس سال مئی میں جیل حکام نے سیکیورٹی خدشات پر مجھ سے نیٹ اپنی تحویل میں لے لیا۔
رپورٹس کے مطابق عدالت نے ملزم کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وہ مچھروں کو بھگانے والا مرحم یا کریم استعمال کرسکتا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم پر مختلف جرائم کے مقدمات درج ہیں اور اسے جنوری 2020ء میں گرفتار کیا گیا تھا۔
Comments are closed.