جنوبی بھارت کے تلگو کریو گرافر (ماہر رقص) چیتانیا نے اتوار کو خود کشی کرلی، بتایا جاتا ہے کہ انہوں نے خود کشی سے قبل ایک جذبات سے بھرا ویڈیو پیغام شیئر کیا۔
اطلاعات کے مطابق انہوں نے کسی سے قرض لیا تھا جو کہ وہ واپس نہ کرسکے اور وہ خود کو اس حوالے سے بدعہدی کا مرتکب تصور کر رہے تھے، جس پر انھوں نے یہ انتہائی اقدام کیا۔
چیتانیا نے تلگو ڈانس شو دہیی سے شہرت پائی، ان کے ایک پرستار نے یہ ویڈیو پیغام ٹوئٹر پر شیئر کیا، جس میں چیتانیا نے کہا کہ میرے والدین اور بہن نے میرا بہت خیال رکھا اور یہ یقینی بنایا کہ مجھے کوئی پریشانی نہ ہو، میری اپنے تمام دوستوں سے انتہائی خلوص کے ساتھ معذرت۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ پیسوں کے معاملات کی وجہ سے میں نے اپنا اعتبار کھویا، نہ صرف قرض لیا بلکہ اسے لوٹانے میں ناکامی کی وجہ سے بھی ایسا ہوا، میں قرض واپس نہ کرسکا۔
چیتانیا نے یہ بھی کہا کہ اس وقت میں نیلور میں ہوں اور یہ میرا آخری دن ہے، میں اپنے قرض کے مسائل برداشت نہیں کرسکتا۔
ٹوئٹر یوزرز نے ان کی خودکشی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ خود کشی کوئی حل نہیں ہے۔
Comments are closed.