بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے علاوہ دلت برادری کے افراد بھی ہجرت کرنے پر مجبور ہیں اور گھروں پر برائے فروخت کے بورڈ لگا دیے۔
اتر پردیش (یو پی) میں ستیندر کمار نامی دلت شہری پر اپنی زمین پر درختوں کی کٹائی پر اونچی ذات کے ہندوؤں نے تشدد کیا۔
ستیندر کمار کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ جان کا خوف ہے کیونکہ ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا اور ہمیں گھربار چھوڑنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔
یو پی کے قصبے ایٹا میں گزشتہ 10 سال میں 70 دلت خاندانوں میں سے زیادہ تر علاقہ بدر ہوچکے ہیں۔ اب علاقے میں صرف سات دلت خاندان موجود ہیں جس میں سے چار خاندان اب گھر چھوڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔
Comments are closed.