بھارت کی 3 ریاستوں میں انکم ٹیکس حکام کے چھاپوں کے دوران کم از کم 290 کروڑ روپے برآمد کر لیے گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ رقم مزید بڑھے گی کیونکہ ابھی مزید نقدی کی گنتی ہونا باقی ہے اور حکام کو مزید مقامات کے بارے میں انٹیلی جنس معلومات ملی ہیں جہاں نقد رقم چھپائی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملنے والی نقدی الماریوں اور دیگر فرنیچر میں بھر کر رکھی گئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق محکمۂ انکم ٹیکس کے ذرائع نے بتایا ہے کہ 3 مقامات پر 7 کمروں اور 9 لاکرز کی جانچ پڑتال ابھی باقی ہے، دوسری جگہوں کے بارے میں بھی معلومات ملی ہیں جہاں مزید نقدی اور زیورات مل سکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جھاڑکھنڈ میں کانگریس کے رکنِ اسمبلی دھیرج کمار ساہو سے بھی کروڑوں روپے برآمد ہوئے ہیں۔
Comments are closed.