بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: غیر قانونی کثیر منزلہ عمارت 9 سیکنڈ میں زمین بوس

بھارت کے شہر نوائیڈا میں غیر قانونی کثیر المنزلہ 2 عمارتیں گرا دی گئیں، 2 رہائشی عمارتوں کو 9 سال کی قانونی جنگ کے بعد گرایا گیا ہے۔

مذکورہ 40 منزلہ عمارتوں کو دھماکا خیز مواد سے 9 سیکنڈ میں گرایا گیا، جبکہ قریبی عمارتوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مکمل اقدامات کیے گئے۔

یہ بھارت میں گرائی جانے والی سب سے بلند عمارت ہے، فلیٹ خریدنے والوں کو 12 فیصد سُود سمیت مکمل رقم واپس کی جا چکی ہے۔

کراچی میں بنے نسلہ ٹاور کو عدالتی حکم پر 70 دن میں گرایا گیا تھا۔

عدالتی حکم کے باوجود پاکستان میں دھماکے سے عمارت گرانے کا انتظام نہیں تھا، عمارت میں فلیٹ خریدنے والے ابھی تک معاوضے کے منتظر ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.