بھارت کی ریاست مہاراشٹر میں عیدالاضحیٰ کے لیے بکرا گھر لانے پر ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے شور شرابا شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہری بکرا گھر لایا تو ہاؤسنگ سوسائٹی کے مکینوں نے اعتراض کرتے ہوئے پولیس کو بلا لیا۔
رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے رہائشیوں کے ساتھ بات چیت کر کے معاملات حل کرانے کی کوشش کی۔
بھارتی پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ شہری ہر سال عید الاضحیٰ کے لیے بکرا لانے سے قبل پولیس کو اطلاع دیتا ہے کیونکہ اس کے پاس جانور کو رکھنے کے لیے کوئی اور جگہ نہیں۔
بھارتی پولیس اہلکار نے واضح کیا کہ شہری اگلے دن بکرے کو گھر سے لے جاتا ہے اور وہ اسے گھر پر ذبح نہیں کرتا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شہری سے کہا گیا ہے کہ وہ پولیس کی موجودگی میں جانور کو اپنے گھر سے باہر لے جائے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے کوئی باضابطہ شکایت موصول نہیں ہوئی ہے اور نہ کوئی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Comments are closed.