بھارتی ریاست کرناٹک میں باحجاب طالبات کے تعلیمی اداروں میں داخلے پر پابندی کے بعد اتر پردیش کے شہر علی گڑھ کے کالج میں بھی حجاب پر پابندی عائد کر دی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق علی گڑھ کے دھرم سماج ڈگری کالج نے ڈریس کوڈ نافذ کرتے ہوئے حجاب پر پابندی کا نوٹس چسپاں کر دیا ہے۔
دوسری جانب ریاست کرناٹک میں خاتون ٹیچر نے حجاب پہننے پر پابندی پر استعفیٰ دے دیا۔
خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ حجاب اتار کر پڑھانے سے مطمئن نہیں، حجاب اتارنے سے عزتِ نفس کو ٹھیس پہنچتی ہے۔
ادھر کرناٹک ہائی کورٹ میں تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی کے خلاف سماعت آج ہو رہی ہے۔
Comments are closed.