وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اسلامی دنیا قراردادوں سے آگے بڑھ کر مقبوضہ کشمیر پر بھارتی جارحیت کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔
او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت عالمی میڈیا کو مقبوضہ کشمیر تک رسائی نہیں دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر کو جیل بنادیا ہے، چیلنجز سے نمٹنے کے لیے امت مسلمہ میں اتحاد کی ضرورت ہے۔
وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ دنیا مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی دہشت گردی روکے، نئی دہلی کے غیر قانونی اقدامات سے پاک بھارت کشیدگی بڑھ سکتی ہے۔
سیکریٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہم طحہٰ نے کہا کہ او آئی سی اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیر تنازع کے حل پر زور دیتی ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطین میں نسل کشی اور یمن میں خون ریزی فوری طور پر بند کرنے پر زور دیا۔
شرکاء نے خطاب کے دوران اسلامو فوبیا کے خلاف پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی۔
بطور مہمان خصوصی اجلاس میں شریک چینی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ چین مسلم دنیا کے ساتھ شراکت داری کے لیے تیار ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کو کسی ایک مذہب کے ساتھ جوڑنے کی مخالفت کرتے ہیں۔
Comments are closed.