بھارت میں 15ویں صدر کے انتخاب کے لیے ووٹوں کی گنتی جاری ہے، گنتی کے دو مراحل میں بی جے پی سے تعلق رکھنے والی خاتون امیدوار دروپدی مرمو کو برتری حاصل ہے۔
دروپدی مرمو کا مقابلہ حزب اختلاف کے رہنما یشونت سنہا سے ہے، 44 سیاسی جماعتوں نے مرمو کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
صدر بننے پر دروپدی مرمو قبائلی علاقے سے تعلق رکھنے والی بھارت کی پہلی خاتون صدر ہوں گی۔
موجودہ بھارتی صدر رام ناتھ کووند کی مدت 24 جولائی کو ختم ہو رہی ہے۔
انتخابی نتائج کے بعد بھارت کے نو منتخب صدر کی حلف برداری 25 جولائی کو ہوگی۔
Comments are closed.