بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت سے ڈھائی ہزار ٹن گندم افغانستان روانہ

بھارت نے امدادی ڈھائی ہزار ٹن گندم سے لدے 50 ٹرک افغانستان کے لیے روانہ کردیئے ہیں، گندم سے لدے ٹرک براستہ پاکستان افغانستان پہنچیں گے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت افغانستان کو 5 ہزار ٹن گندم عطیہ کرے گا۔

افغانستان کو بھیجی جانے والی ڈھائی ہزار ٹن گندم کی کھیپ گزشتہ روز امرتسر سے روانہ کی گئی تھی۔

پاکستان نے افغانستان کیلئے بھارتی امدادی کھیپ گزرنے کی اجازت د ی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.