بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت سے شکست کے بعد افغان بورڈ نے کیا ردّعمل دیا؟

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گزشتہ روز ہونے والے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کھانے کے بعد افغان کرکٹ بورڈ کا ردّعمل سامنے آگیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر موجود افغانستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اکاؤنٹ کی جانب سے بھارت سے شکست کے بعد بیان سامنے آیا ہے۔

افغانستان کرکٹ بورڈ نے بھارت کی شاندار جیت پر اُنہیں مبارکباد دی۔

اُنہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ’اب افغان کرکٹ ٹیم کی نظریں اپنے اگلے میچ یعنی نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے جانے والے میچ پر ہیں۔‘

خیال رہے کہ گروپ ٹو کے سپر 12 مرحلے میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز سے شکست دی، بھارت کے 210 رنز کے جواب میں افغان ٹیم صرف 144 رنز بنا سکی۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ بھارت اور افغانستان کے میچ کو فِکس کہنا بند کریں، اس میچ میں بھارت نے بہت اچھا زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔

دوسری جانب اس میچ کو سوشل میڈیا صارفین نے ’فکس‘ قرار دیا، ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں ابوظبی میں افغانستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ میں کچھ اس طرح کے واقعات رونما ہوئے جنہوں نے صارفین کو میچ کو فکس قرار دینے پر مجبور کردیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.