ہفتہ 27؍ربیع الاول 1445ھ14؍اکتوبر 2023ء

بھارت سے شکست پر ایکسپرٹس ٹیم پر برس پڑے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈکپ 2023 کے بڑے میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست پر کرکٹ ایکسپرٹس پاکستانی ٹیم پر برس پڑے۔

سابق فاسٹ بولر سکندر بخت نے کہا کہ شاہین شاہ آفریدی کا سوئنگ کہیں نظر نہیں آ رہا، پاکستان کے بڑے سمجھے جانے والے بیٹرز بھی ٹیسٹ کرکٹ سمجھ کر کھیل رہے ہیں۔

احمد آباد کے اسٹیڈیم میں ملاقات کے دوران ویرات کوہلی نے بابراعظم کو اپنی دو پلیئنگ شرٹس دیں۔

سکندر بخت نے مزید کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کیک کاٹنے اور ہنسنے گانے کی ویڈیو شیئر کرنے کے بجائے لڑکوں کی کارکردگی پر توجہ دے۔

سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق  نے کہا کہ  ہمارے بولرز نے ٹی ٹوئنٹی والی بولنگ کی جبکہ بیٹرز نے چھکا مارنے کی کوشش ہی نہیں کی، پاکستان کو آج کم ازکم نیدرلینڈز اور سری لنکا والی پرفارمنس دکھانی چاہیے تھی۔

آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہا کہ پچ کے حساب سے پاکستان نے آدھے رن بنائے۔

 محمد عامر نے پاکستان ٹیم کو بڑا سوچنے کا مشورہ دے دیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.