کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اوٹاوا بھارت سے تنازع بڑھانے کا خواہاں نہیں ہے، بھارت سے تعمیری بات چیت جاری رکھیں گے، بھارت میں کینیڈین خاندانوں کی مدد کے لیے موجود رہیں گے۔
دارالحکومت اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو میں کینیڈین وزیراعظم نے برطانوی اخبار کی رپورٹ کی تصدیق سے انکار کیا۔
واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے رپورٹ دی ہے کہ بھارت نے کینیڈا سے اس کے 62 میں سے 41 کینیڈین سفارت کار واپس بلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
برطانوی اخبار کی خبر پر کینیڈین اور بھارتی وزارت خارجہ نے ابھی کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
کینیڈا میں سکھ رہنما ہردیپ سنگھ نجر قتل پر کینیڈا اور بھارت کے درمیان کشیدگی چل رہی ہے۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ سکھ رہنما کے قتل میں بھارتی ایجنٹ کے ملوث ہونے کی انٹیلیجنس رپورٹ موجود ہے۔
Comments are closed.