جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن تعلقات چاہتے ہیں، وزیراعظم کا جوابی خط

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو جوابی خط لکھ کر کہا ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پر امن تعلقات چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے یوم پاکستان پر مبارک باد دینے پر بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی کو جوابی خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے یوم پاکستان پر مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم عمران خان نے خط میں لکھا کہ پاکستان کی حکومت اور عوام بھارت سمیت تمام ہمسایہ ممالک سے پرامن اور تعاون پر مبنی تعلقات چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام کے لئے مسئلہ کشمیر سمیت تمام تصفیہ طلب تنازعات کا حل ہونا ضروری ہے، تعمیری اور نتیجہ خیزا مزاکرات کے لئے سازگار ماحول پیداکرنا ضروری ہے، آخر میں انہوں نے کہا کہ کووڈ 19 کے خلاف بھارت کے عوام کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔

You might also like

Comments are closed.