بھارتی ریاست راجستھان کے ضلع کرولی میں ہندو انتہا پسندوں نے مسلمانوں کی املاک پر حملے کیے جس کے بعد لگائے گئے کرفیو میں توسیع کردی گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کرولی میں 7 اپریل تک کرفیو اور دفعہ 144 نافذ رہے گی، ریاستی حکومت نے ضلع میں انٹرنیٹ سروس کی معطلی کا حکم بھی دیا ہے۔
کرولی میں ہندو انتہاپسند تنظیموں نے ہفتے کے روز مسلمانوں کے گھروں، دکانوں کو آگ لگائی اور توڑ پھوڑ کی تھی۔
جس کے بعد علاقے میں ہونے والے فرقہ وارانہ فسادات کے بعد ریاستی حکومت نے ضلع میں کرفیو نافذ کردیا تھا۔
Comments are closed.