بھارت نے مذہبی تہوار دیوالی پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 5 روپے کی بڑی کمی کا اعلان کیا ہے۔
دہلی میں پیٹرول 5روپے کمی کے بعد بھارتی کرنسی میں 103 روپے 97 پیسے فی لیٹر ہوگیا ہے۔
ڈیزل پر 10 روپے ایکسائز ڈیوٹی کم ہونے سے اس کی فی لیٹر قیمت 86 روپے 67 پیسے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز قوم سے خطاب میں کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں کے تناظر میں ملک میں پیٹرول کی قیمتیں بڑھانی پڑیں گی ۔
ان کاکہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے سے ہمارا خسارہ بڑھے گا، محصولات میں کمی آئے گی اور سردیوں میں گیس کا مسئلہ بھی جنم لینے والا ہے۔
Comments are closed.