cancer man and hookups office hookup gay byu hookups galaxy s10 stereo hookup

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

بھارت: دکاندار کی رول کھانے پر 20 ہزار انعام کی پیشکش

آپ ہمیشہ پیسے دے کر کھانا کھاتے رہے ہوں گے، لیکن کیا کبھی آپ نے ایسا سنا ہے کہ کھانا بھی کھائیں اور پیسے لے جائیں؟ یقیناً نہیں۔ 

جی ہاں آپ نے بالکل درست پڑھا، بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں ایک دکاندار نے اپنے گاہکوں کے لیے منفرد پیشکش کردی۔ 

اس نے کہا ہے کہ اس کی دکان کا رول کھانے والے کو ایک یا دو نہیں بلکہ پورے 20 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ 

مذکورہ دکاندار نے اس رول کو کھانے کے لیے شرط یہ رکھی ہے کہ اس رول کو آپ نے 20 منٹ میں ختم کرنا ہے، یہ اتنا دورانیہ ہے جس میں ایک عام آدمی کھانا کھاتا ہے۔ 

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جس میں اس دکاندار کو یہ پیشکش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

رپورٹس کے مطابق مذکورہ رول عام رولز کی طرح نہیں ہے بلکہ وہ نہ صرف دکھنے میں بلکہ وزن میں بھی بہت زیادہ ہے۔ 

چیلنج کے لیے پیش کیے جانے والے اس رول کا وزن 10 کلو بتایا جارہا ہے۔

A post shared by THE FOOD CULT – TFC (@the.food_cult)

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.