بھارتی پارلیمنٹ میں خواتین کے لیے ایک تہائی نشستیں مخصوص کرنے کا بل لوک سبھا کے بعد راجیا سبھا سے بھی منظور کر لیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راجیا سبھا میں بل کے حق میں دو سو چون ووٹ آئے جبکہ مخالفت میں کوئی ووٹ نہیں ڈالا گیا۔
خواتین کی تینتیس فیصد مخصوص نشستوں کا بل گذشتہ روز لوک سبھا سے بھی اکثریتی ووٹوں کے ساتھ منظور ہوا تھا۔
بل کو قانون بنانے کیلئے بھارت کی نصف ریاستی اسمبلیوں سے منظوری درکار ہوگی۔
قانون منظور ہونے پر 2029 کے عام انتخابات میں اسے نافذ کیا جاسکتا ہے۔
Comments are closed.