بھارت میں ایک شادی کی تقریب کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں ایک خانہ آبادی خانہ جنگی کا منظر پیش کرنے لگا۔
شادی کی تقریب کے دوران باراتیوں اور مہمانوں میں شدید جھگڑے کے مناظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگئے۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک شادی کی تقریب کے دوران جہاں دولہا اور دلہن اسٹیج پر کھڑے اپنی رسومات کی ادائیگی میں مصروف تھے۔ وہیں باراتیوں کا ایک گروہ آپس میں گتھم گتھا ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی اس ویڈیو کو صرف انسٹاگرام پر 1 لاکھ سے زائد بار دیکھا جاچکا ہے۔
جبکہ اس ویڈیو کے کمنٹس میں صارفین دلہن کے باپ سے ہمدردی کا اظہار کرتے دکھائی دیئے۔
کچھ کا کہنا تھا کہ ان نوجوانوں کو کوئی حق حاصل نہیں تھا کہ وہ کسی کا یادگار لمحہ یوں برباد کر دیں، اس لڑکی کے والد سے پوچھو جس نے تاحیات ایک ایک روپہ اپنی بیٹی کی شادی کی تقریب کو یاد گار اور خوش گار بنانے کے لیے جمع کی اور عین موقعے پر ایسے نوجوان اسے برباد کرنے پہجن جاتے ہیں۔
Comments are closed.