پیر 24؍صفر المظفر 1445ھ11؍ستمبر 2023ء

بھارت: جی20 سربراہی اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ، یوکرین جنگ پر اظہار تشویش

بھارت میں جی20 سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں تمام ممالک نے یوکرین میں جنگ پر اظہار تشویش کیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں تمام ملکوں پر زور دیا گیا کہ یوکرین تنازع میں دوسرے ملک کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے طاقت کے استعمال سے باز رہا جائے۔

اعلامیہ میں اتفاق کیا گیا کہ یوکرین تنازع پر تمام ممالک اقوام متحدہ چارٹر اصولوں کے مطابق عمل کریں۔ یوکرین تنازع میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی ناقابل قبول ہے۔

بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے عالمی رہنماؤں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔

اعلامیہ کے مطابق جی 20 جیوپولیٹیکل اور سیکیورٹی مسائل حل کرنے کا پلیٹ فارم نہیں، تنازعات کا پُرامن حل سفارتی اور مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔

اعلامیہ میں روس اور یوکرین پر زور دیا گیا کہ غذائی اجناس کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنائیں۔

اعلامیہ میں ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی کمزوریوں سے مؤثر انداز میں نمٹنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

جی20 ممالک نے عالمی صحت کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے پُرعزم ہونے کا بتایا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.