ایشیا کے جنوب میں واقع ملک بھارت بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دلی میں آج کچھ مقامات پردرجہ حرارت 46 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے جبکہ بھارتی ریاست ہریانہ کےکچھ مقامات پر درجہ حرارت 46ڈگری سے بھی زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق نئی دلی، ہریانہ، مدھیہ پردیش، اترپردیش میں آج درجہ حرارت زیادہ رہنےکا امکان ہے جبکہ بھارت میں ہیٹ ویو 24 سے 48 گھنٹے تک جاری رہے گی۔
بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے یکم مئی تک راجستھان، پنجاب، ہریانہ، نئی دلی، یوپی، ایم پی، جھارکھنڈ میں گرمی کی یلو وارننگ جاری کی گئی ہے جبکہ 2 مئی سے بارش کا امکان ہے جس سے موسم میں تبدیلی آئےگی۔
بھارتی محکمہ موسمیات کی جانب سے 2 سے 4 مئی تک نئی دلی، راجستھان، پنجاب اور ہریانہ میں طوفان اور بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان بھی اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، وفاقی وزیر شیری رحمان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا کو اس سال شدید گرمی کی لہر کا سامنا ہے، پاکستان اور بھارت کے سرحدی علاقوں میں درجہ حرارت 49 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
Comments are closed.