پاکستان شاہینز کے کپتان محمد حارث نے کہا ہے کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں بھارت اے کو شکست دینے کے بعد سب بہت پُرجوش ہیں۔
ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایمرجنگ ایشیا کپ کی جیت کھلاڑیوں کی محنت اور ٹیم اسپرٹ کا نتیجہ ہے۔
محمد حارث کا کہنا ہے کہ سینئر ٹیم بھی ساتھ ہے، جیت کا جشن ایک ساتھ منا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گروپ مرحلے میں بھارت سے شکست ہمارے لیے ویک اپ کال تھی، کھلاڑیوں نے فائنل میچ میں غیر معمولی جواب دیا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یقین تھا کہ غلطیوں سے سیکھیں گے اور بھارت کو فائنل میں شکست دیں گے، سپورٹ اسٹاف نے کھلاڑیوں کے ساتھ بہت محنت کی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایمرجنگ ایشیا کپ 2023 کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے ٹیم کو تر نوالہ بناتے ہوئے فائنل میں بھاری مارجن سے شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیابی کے ساتھ دفاع کیا تھا۔
کولمبو میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 128 رنز سے شکست دی تھی، 353 رنز کے تعاقب میں بھارت اے 40 اوورز میں 224 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی۔
Comments are closed.