جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

بھارت اگلے ورلڈکپ کا فارمیٹ تبدیل کروانے پر بضد، آئی سی سی تاحال راضی نہیں

بھارت 50 اوور فارمیٹ کے اگلے کرکٹ ورلڈ کپ کا فارمیٹ تبدیل کروانے پر بضد ہے۔ 

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت 2027 کا ورلڈ کپ بھی 10 ٹیموں کا کروانا چاہتا ہے۔

خیال رہے  کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) 2 سال قبل 14 ٹیموں کا ورلڈ کپ کنفرم کرچکا ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے فارمیٹ تبدیل کرنے کےلیے آئی سی سی پر دباؤ بڑھایا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق بی سی سی آئی آئندہ اجلاسوں کے دوران اس معاملے کو اٹھائے گا۔

برطانوی اخبار نے لکھا کہ آئی سی سی ٹورنامنٹ فارمیٹ کی بنیاد پر نشریاتی حقوق فروخت کرچکا ہے، آئی سی سی تاحال بھارتی مطالبہ پر راضی نہیں ہوا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.