جمعہ یکم ربیع الثانی 1444ھ28؍اکتوبر 2022ء

بھارت اور زمبابوے کیخلاف پاکستان کی شکست میں مماثلت

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک جیت کا مزہ نہ چکھ سکی۔

بھارت اور زمبابوے کے خلاف شکست کے بعد اب قومی ٹیم کے لیے ایونٹ میں مزید آگے جانے سے متعلق ’اگر مگر‘ کی باتیں شروع ہوگئی ہیں۔

پاکستان کے ورلڈ کپ میں اب تک دونوں میچز سنسنی خیز رہے، بھارت کے بعد زمبابوے کے خلاف بھی میچ کا فیصلہ آخری گیند پر ہوا۔

بابر اعظم ورلڈکپ میں میچ کے ساتھ ساتھ اب تک ٹاس جیتنے میں بھی کامیاب نہ ہوسکے۔

اس کے علاوہ اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے بھی دونوں میچز میں کسی کھلاڑی کو آؤٹ نہ کیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان کے بھارت کے خلاف 8 کھلاڑی آؤٹ ہوئے تھے جبکہ دوسرے میچ میں زمبابوے کے بولرز نے بھی 8 پاکستانی کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

اس کے علاوہ پہلے میچ میں بھارت کے خلاف کپتان بابر اعظم پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے تھے جبکہ زمبابوے کے خلاف حیدر علی پہلی گیند پر ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.