بھارت کی ریاست بہار میں ٹریفک جام نے طالبات کو بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق دسویں جماعت کی سیکڑوں طالبات اپنے والدین کے ہمراہ گھروں سے امتحان دینے کے لیے نکلیں تاہم ہائی وے پر ٹریفک جام کے باعث ان کو مشکلات نے گھیر لیا۔
رپورٹس کے مطابق جمعے کو کئی طالبات ہائی وے پر 2 گھنٹے تک دوڑ کر امتحانی مراکز تک پہنچیں۔
ہاتھوں میں ایڈمٹ کارڈز اور قلم وغیرہ لیے بھاگتی سیکڑوں طالبات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد حکام کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Comments are closed.