بدھ 28؍رمضان المبارک 1444ھ19؍اپریل 2023ء

بھارت اس سال کے وسط تک سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا

اقوام متحدہ کی اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ سامنے آگئی جس کے مطابق  اس سال کے وسط تک بھارت سب سے زیادہ آبادی والا ملک بن جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق مزید 30 لاکھ آبادی کے بعد بھارت کی آبادی 1.4286 ارب ہوگی اور یوں بھارت سب سے زیادہ آبادی والے ملک چین کو پیچھے چھوڑ دے گا۔

اقوام متحدہ کی اسٹیٹ آف ورلڈ پاپولیشن رپورٹ کے مطابق بھارت میں میں2011 سے مردم شماری نہیں ہوئی ہےجس کے باعث آبادی کے حالیہ اعداد و شمار موجود نہیں ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ2023 کے وسط تک عالمی آبادی بھی 8.045 ارب تک پہنچ جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.