بھارت کے ایک اسپتال میں آگ لگ گئی جس باعث 8 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ ریاست مدھیا پردیش کے علاقے جبل پور کے ایک نجی اسپتال میں پیش آیا۔
مذکورہ اسپتال میں سہ پہر 3 بجے کے آس پاس اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی۔
اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا تھا کہ آتشزدگی کے اس حادثے میں اب تک 8 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ اس میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت اسپتال میں کوئی بھی شخص پھنسا ہوا نہیں ہے۔
دوسری جانب میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ اس واقعے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد کا تعین نہیں ہوسکا ہے، تاہم مرنے والوں میں 3 سے 4 افراد اسپتال کے ملازمین ہی ہیں۔
امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ آگ اسپتال میں رکھے جنریٹر کی وجہ سے لگی، تاہم اس کی مکمل تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی بنادی گئی ہے۔
Comments are closed.