بھارتی صوبے اسام کے وزیراعلیٰ ہمنتا شرما کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ مہمانوں کی ڈائری میں اپنے تاثرات قلمبند کرنے کےلیے پہلے سے تحریر کردہ متن سے نقل کر رہے ہیں۔
ٹوئٹر پر روشن رائے نامی صارف نے بھارتی ریاست کے وزیراعلیٰ کی ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہمنتا شرما ایک پیراگراف بھی نقل کر کے لکھ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ کی اس سادہ لوح طبیعت پر خوب تنقید اور مذاق اُڑایا جا رہا ہے۔
ہمنتا بسوا شرما نے بعدازاں ٹوئٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ایک اسام میڈیم اسکول گیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں اپنی پوری کوشش کر رہا ہوں کہ ہندی اور انگریزی زبان سیکھ لوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ اعتراف کرتا ہوں کہ مجھے انگریزی اور ہندی بہت اچھی نہیں آتی اور مجھے یہ اعتراف کرنے میں کوئی جھجک نہیں ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف نے نشاندہی کی کہ وزیراعلیٰ کے پاس تین ڈگریاں ہیں، بی اے، ایم اے اور ایل ایل بی، اگر وہ تین ڈگریوں کے بعد بھی دو توصیفی کلمات نہیں لکھ سکتے تو وہ یقیناً ان پڑھ جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔
Comments are closed.