بھارتی ریاست اترپردیش کی کیمیکل فیکٹری میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ضلع ہاپور کی کیمیکل فیکٹری میں بوائلر کے پھٹنے سے دھماکا ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ دھماکے کے کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیکٹری میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور دھماکے سے متعلق تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.