بھارتی ریاست اترپردیش میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے، ہیٹ ویو سے دو روز کے دوران 34 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کے مطابق مرنے والے تمام افراد 60 سال سے زائد عمر کے تھے۔
ڈاکٹرز نے معمر افراد کو دن میں گھروں میں رہنے کی ہدایت دی ہے۔
شدید گرمی کے باوجود ریاست بھر میں لوڈشیڈنگ جاری ہے جس پر احتجاجی مظاہرے بھی کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ ممبئی میں بھی اپریل میں شدید گرمی سے 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.