بھارتی ریاستوں آسام اور کرناٹک میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی صورتحال کے باعث رواں ہفتے چار سالہ بچے سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔
بھارتی حکام کے مطابق آسام میں بدترین سیلابی صورتحال کی وجہ سے 5 لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوگئے، جبکہ دریا میں پانی کی سطح بلند ہونے سے ڈیڑھ ہزار سے زائد دیہات زیرآب آگئے۔
بھارتی محکمہ موسمیات کے مطابق آسام، تامل ناڈو، کرناٹک اور کیرالہ میں شدید بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ شمالی حصوں میں ہیٹ ویو کے ساتھ شدید گرم موسم کی لہر جاری رہے گی۔
Comments are closed.