بھارت کی ریاست اتراکھنڈ کی ہائیکورٹ کے 4 ہزار سے زائد گھر گرانے کے حکم کے خلاف مسلمانوں کا احتجاج جاری ہے۔
مظاہرین کا کہنا ہے کہ سرکاری زمین پر گھر بنانےکا الزام لگا کر گھر گرانے کا حکم دیا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سیکڑوں مسلمان خاندانوں کا کئی دن سے ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف احتجاج جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق نینی تال میں سخت سردی کے باوجود سیکڑوں خواتین نے بھی احتجاجی مظاہرہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق احتجاج میں شریک خواتین نے بے گھر ہونے سے بچنے کی دعائیں بھی کیں۔
Comments are closed.