مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے دوران ٹھنڈے سینڈوچز اور پھل ملنے کا بھارتی کھلاڑیوں کا پروپیگنڈا بےنقاب ہوگیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ ٹریننگ پر ٹیموں کو کیا کھانا ملے گا وہ پہلے سے طے تھا۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پریکٹس کے موقع پر غیر متوقع کھانا دیکھ کر ناخوش ہوگئی تھی۔
بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹریننگ کے بعد بعض کرکٹرز نے کھانا نہیں کھایا اور پریکٹس سے ہوٹل واپس جا کر اپنے کمروں میں کھانا منگوا کر کھایا تھا۔
تاہم اب بھارتی کھلاڑیوں کی قلعی کھل گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹریننگ سیشن میں ٹیمز کے لیے فروٹس اور سینڈوچز کا مینیو ہی ہے، ٹریننگ سیشن میں ٹیموں کے لیے باضاطہ کھانا نہیں رکھا گیا۔
ذرائع نے بتایا کہ ٹریننگ اور میچ ڈے کے کھانوں کے بارے میں ٹیمیں تحریری طور پر پہلے سے آگاہ ہیں۔
ذرائع کہنا تھا کہ بھارت سمیت تمام ٹیموں کو ایک جیسا ہی مینیو فراہم کیا گیا ہے، تمام معاملات پہلے سے ٹورنامنٹ مینول پر درج ہیں۔
Comments are closed.