منگل 20؍محرم الحرام 1445ھ 8؍اگست 2023ء

بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستان کے کسی بھی بولر کا نام نہ لینے کی وجہ بتادی

بھارتی کپتان روہت شرما نے پاکستان کے کسی بولر کا نام نہ لینے کی وجہ بتا دی۔

اس حوالے سے روہت شرما کا امریکا میں ایک شو کے دوران دیا جانے والا جواب سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگیا ہے۔

روہت شرما سے سوال کیا گیا تھا کہ پاکستان کا سب سے مشکل بولر کس کو پایا؟

بھارتی کپتان نے اپنے روایتی مزاحیہ انداز میں جواب دیا  کہ پاکستان ٹیم میں سب اچھے ہیں، میں کسی کا نام نہیں لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ کسی کا نام لینے سے بہت بڑا تنازع ہو جاتا ہے، ایک کا نام لو تو دوسرے کو اچھا نہیں لگتا اور دوسرے کا نام لو تو تیسرے کو اچھا نہیں لگتا۔

روہت شرما نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں سب اچھے کھلاڑی ہیں۔

دوسری جانب اگلے 2 ماہ میں 5 بار پاک بھارت ٹاکرا ممکن ہوسکتا ہے۔

ایشیا کپ کے سُپر فور مرحلے میں پہنچنے کی صورت میں 2 بار یقینی طور پر پاک بھارت مقابلہ ہوگا جبکہ تیسری مرتبہ فائنل میں بھی پاک بھارت میچ ممکن ہے۔

اس کے علاوہ ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں بھی پاک بھارت میچ شیڈول ہے۔ جبکہ ناک آؤٹ مرحلے میں بھی دونوں ٹیموں کا آپس میں مقابلہ ممکن ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.