بھارتی کمپنی کی جانب سے اپنے وفادار ملازمین کو صلے کی صورت میں کروڑوں روپوں کی مالیت کی گاڑیوں کا تحفہ دیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست چنئی کی ایک سافٹ ویئر کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر کی جانب سے پانچ ملازمین کو کمپنی کے کڑے وقت میں بھی وفادار رہنے پر ایک کروڑ بھارتی روپے (اڑھائی کروڑ روپے پاکستانی) مالیت کی بی ایم ڈبلیو گاڑیاں تحفے میں دی گئی ہیں۔
چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) کا اپنے اس اقدام سے متعلق کہنا ہے کہ یہ پانچ ملازمین کمپنی کے آغاز سے ہی ساتھ ہیں اور وبا، کورونا وائرس لاک ڈاؤن جیسی سنگین صورتحال کے دوران بھی کمپنی کا ساتھ نہیں چھوڑا۔
سی ای او کے مطابق اِن ملازمین نے مارکیٹ کی مندی صورتحال کے باوجود کورونا لاک ڈاؤن کے دوران کمپنی کو غیر معمولی منافع کمانے میں مدد دی تھی لہٰذا یہ قیمتی گاڑیاں ان کا انعام ہیں۔
Comments are closed.