اتوار17؍ربیع الثانی 1444ھ 13؍نومبر 2022ء

بھارتی کمنٹیٹر بھی پاکستانی بولرز کی تعریف پر مجبور

بھارت سے تعلق رکھنے والے معروف کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے پاکستان ٹیم کی بولنگ کو دنیا کی بہترین بولنگ قرار دے دیا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137 رنز بنائے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈکپ کے فائنل میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 137رنز بنائے۔

پاکستان کے بولرز نے اپنی تباہ کن بولنگ کے ذریعے آسان ہدف کو انگلینڈ کے لیے مشکل بنادیا اور انگلینڈ کی ٹیم 19ویں اوور کی آخری گیند پر اسے بمشکل حاصل کر پائی۔

انگلینڈ نے 138 کے ہدف کا تعاقب شروع کیا تو شاہین شاہ آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں ایلکس ہیلز کی وکٹیں اڑا دیں، سات رنز پر پہلی وکٹ گرنے کے بعد انگلینڈ کی ٹیم کو سنبھلنے میں تھوڑا وقت لگا۔

جس کے بعد چوتھے اور چھٹے اوور میں حارث رؤف نے انگلینڈ کے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تو حریف ٹیم پریشر میں آگئی۔

پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے دو وکٹیں حاصل کیں، شاہین شاہ، شاداب اور محمد وسیم بھی ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے۔

پاکستانی بولروں نے انگلینڈ کو مشکل میں ڈال دیا تھا جس کا اعتراف معروف کرکٹ  کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے بھی کیا اور کھل کر ان کی تعریف کی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں بھارتی کرکٹ کمنٹیٹر ہرشا بھوگلے نے کہا کہ ’سارا کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے، بہت کم ٹیموں نے137 رنز کے ہدف کے جواب میں ایسا مقابلہ کیا‘۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے فائنل میں قومی ٹیم کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر انگلینڈ عالمی چیمپئن بنا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.