بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے بھارتی کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی کے بارے میں بتادیا۔
سابق بھارتی ہیڈ کوچ روی شاستری نے کہا کہ اگر رنجی ٹرافی کو نظر انداز کیا جاتا ہے توبھارتی کرکٹ ’ریڑھ کی ہڈی‘ سے خالی ہو جائے گی۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں روی شاستری نے کہا کہ ’رنجی ٹرافی بھارتی کرکٹ کی ریڑھ کی ہڈی ہے جس لمحے آپ اسے نظر انداز کرنا شروع کر دیں گے، ہماری کرکٹ خالی ہوجائے گی۔‘
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رنجی ٹرافی رواں سال 13 جنوری کو شروع ہونا تھی لیکن بی سی سی آئی نے کورونا وائرس کی تیسری لہر کی وجہ سے اسے غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا تھا۔
روی شاستری نے اپنا پیغام اُس وقت جاری کیا جبکہ بی سی سی آئی کی جانب سے رنجی ٹرافی کے آغاز کا بیان سامنے آیا۔
Comments are closed.