منگل18؍صفر المظفر 1445ھ5؍ستمبر2023ء

بھارتی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا

ایشیا کپ کے میچ دیکھنے بھارتی کرکٹ بورڈ کا چار رکنی وفد آج پاکستان پہنچے گا۔

بی سی سی آئی کے صدر راجر بنی کے ساتھ نائب صدر راجیو شکلا پاکستان آئیں گے، بھارتی وفد ایشیا کپ کے پانچ اور چھ ستمبر کے میچز دیکھے گا۔

بی سی سی آئی وفد آج دوپہر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچے گا۔

کولمبو میں کچھ دنوں سے بارشیں ہورہی ہیں، جہاں ایشیا کپ سپر 4 مرحلے کے تمام میچز اور فائنل کھیلا جائے گا۔

پی سی بی نے ایشیا کپ میں شریک ملکوں کے بورڈ سربراہان کو دعوت دی ہے، آج بورڈ عہدے داران کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے کرکٹ آپریشنز کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس پہلے ہی پاکستان پہنچ چکے ہیں جبکہ نیپال بورڈ کے حکام ملتان میں موجود ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.