ہفتہ16؍ربیع الثانی 1444ھ12؍نومبر 2022ء

بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجا کی اہلیہ کو بی جے پی کا ٹکٹ مل گیا

بھارتی کرکٹر رویندرا جڈیجا کی اہلیہ روابہ کو گجرات کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا ٹکٹ مل گیا۔

32 سالہ روابہ نے 2019 میں پارٹی جوائن کی تھی، ان کی جڈیجا سے شادی اپریل 2016 میں ہوئی۔

بی جے پی کی طرف سے مرکزی وزیر بھوپیندرا یادیو نے رواں برس دسمبر میں ہونے والے انتخابات کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا جن میں روابہ کا نام بھی شامل تھا۔

روابہ جڈیجا نے گجرات سے مکینیکل انجینئرنگ میں ڈگری لے رکھی ہے۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.