بھارتی فوج میں ایک کے بعد ایک کرپشن اسکینڈل سامنے آنے لگا، ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل نے اپنی ہی فوج کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔
بھارت میں فوج میں کرپشن کے اسکینڈل پر اسکینڈل سامنے آرہے ہیں، ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل نے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو ہتھیار بنا کر اپنی ہی فوج کو اربوں روپے کا چونا لگا دیا۔ جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے تین برسوں میں 6 ارب سے زیادہ کی کرپشن کی۔
ابتدائی انکوائری رپورٹ کے مطابق بھارتی فوج میں پاکستان کے نام پر بھارتی خزانے سے اربوں روپے نکالنے کا انکشاف ہوا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی ملٹری انٹیلی جنس کے کرنل نے جعلی دستخطوں اور رسیدوں کے ذریعے تین برسوں میں 6 ارب سے زیادہ کی کرپشن کی، کرنل نے 150 سے زائد سویلین گاڑیوں کو صرف کاغذات پر کرائے پر لیا۔
ذرائع کے مطابق4 کور انٹیلی جنس یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے گاڑیوں کی ہائرنگ کیلئے پاکستان کے خلاف جاسوسی کو بہانہ بنایا۔ خود پر الزام لگنے پر بھارتی فوج کا کرنل اپنی ہی فوج پر پھٹ پڑا۔
انٹیلی جنس یونٹ نے الزام عائد کیا ہے کہ گاڑیاں کور ہیڈ کوارٹرز افسران ذاتی مقاصد کے لیے استعمال کرتے تھے۔
Comments are closed.