بھارت کے مسلم کامیڈین ذاکر خان نے لندن کے رائل البرٹ ہال میں شاندار پرفارمنس کے دوران قہقہے بکھیر دیے۔
6 ہزار تماشائیوں نے 20 منٹ ہال میں کھڑے ہوکر تالیوں کی گونج میں ذاکر خان کا استقبال کیا۔
ذاکر خان کی کامیڈی سننے کیلئے پرستار ڈبلن، ایمسٹرڈیم، برمنگھم اور دیگر کئی علاقوں سے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیج سے اترے ہوئے 24 گھنٹے ہوچکے ہیں لیکن میں اب تک اس شو سے باہر نہیں آسکا ہوں، مجھے حواس بحال کرنے میں تقریباً ایک ہفتہ لگے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ لوگ 20 منٹ تک کھڑے رہے، مجھے لگا کہ دو تین منٹ کھڑے ہوئے ہوں گے لیکن اب حیرت ہو رہی ہے کہ 20 منٹ تک کھڑے ہوکر میرا استقبال کیا۔
Comments are closed.