بھارت میں ایک پولیس افسر نے اپنی اہلیہ اور بھتیجے کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق مذکورہ واقعہ ریاست مہاراشٹرا کے شہر پونے میں پیش آیا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پولیس (اے سی پی) بھرت گائیکواڈ نے اپنے گھر پر ہی اہلیہ اور بھتیجے کو گولی ماری، واقعہ سہ پہر میں پیش آیا۔
حکام کا مزید کہنا تھا کہ قتل اور خودکشی کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔
حکام نے بتایا کہ پولیس افسر نے ڈیوٹی کے بعد گھر واپسی پر اہلیہ کو سر میں گولی مار کر قتل کیا، فائرنگ کی آواز سن کر جیسے ہی ان کا بیٹا اور بھتیجا کمرے کا دروازہ کھول کر اندر آئے تو اس نے ان پر بھی فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سینے میں گولی لگنے سے بھتیجا بھی ہلاک ہوگیا۔
فائرنگ کے فوری بعد اے سی پی بھرت گائیکواڈ نے اپنے سر میں گولی مار کر خودکشی کرلی۔ تینوں افراد اسی وقت ہلاک ہوگئے۔
Comments are closed.